پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

فیصل آباد پولیس نے نوجوان کے گلے میں ڈور پھرنے کے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

datetime 26  مارچ‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد پولیس نے گلے میں ڈور پھرنے سے کے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار اور آن لائن پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کمپلیکس فیصل آباد میں سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا میں گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان آصف کے المناک واقعہ کے ملزم عابد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش پتنگ بازی کا اعتراف کرلیا۔

ملزم کی نشاندہی پر آن لائن ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے کا نیٹ ورک پر پکڑ لیا گیا۔پریس کانفرنس میں ایس ایس انویسٹی گیشن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔سی پی او نے بتایا کہ دو تین دن قبل پتنگ بازی سے ایک قیمتی جان ضائع ہوئی، نوجوان آصف کی ہلاکت کا انتہائی دکھ ہوا۔وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے48 گھنٹے کا ٹائم دیا تھا۔واقعہ کو ٹریس کرنے کیلئے ہمارے پاس صرف ایک ڈور تھی۔

فیصل آباد پولیس کی مختلف ٹیموں نے جیو فینسگ، کال ریکارڈز اور سی سی ٹی وی سے نہ صرف کیس ٹریس کیا بلکہ اصل ملزمان کی شناخت کی۔ واقعہ کے قریب بینک کی عمارت کی چھت سے کچھ جلی ہوئی چیزیں ملیں۔اس بلڈنگ کے مالک عابد کو شامل تفتیش کیا تو زیر حراست عابد نے پتنگ بازی کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے دو دن کی سی سی ٹی وی واش کروا دی تھی، آن لائن فروخت ہونے والی ڈور اور پتنگوں کا نیٹ ورک بھی پکڑ لیا ہے۔ سی پی او نے مزید بتایا کہ دو دن میں 280 مقدمات سمیت پتنگ سازی کا سامان بھی پکڑا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…