بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

لاپتہ ہونے والی 5 لڑکیاں مل گئیں ، سنسنی خیز انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پولیس نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی 5 لڑکیاں تلاش کر لیں، 15 فروری کو پانچوں لڑکیاں ایک ساتھ گھروں سے بھاگی تھیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سعید آباد پولیس نے ناظم آباد کھنڈوگوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ 5 لڑکیاں تلاش کرلیں ، لڑکیوں میں 3 بہنیں آسیہ، مریم ،خدیجہ اور 2بہنیں صغری اور کبری شامل ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم رائو نے بتایا کہ پانچوں لڑکیوں کی عمریں14سے19سال کے درمیان ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ اغواکا نہیں بلکہ گھریلوتشدد کا نکلا۔عارف اسلم رائو نے بتایاکہ 15 فروری کو پانچوں لڑکیاں ایک ساتھ گھروں سے بھاگی تھیں، لڑکیوں نے جبری شادی کی کوشش اور مارپیٹ پر انتہائی قدم اٹھایا۔انھوں نے مزید بتایا کہ لڑکیاں گھر سے بھاگنے کے بعد پہلے سی ویو پر پہنچی تھیں،ایک رات سی ویو پر گزارنے کے بعد ناظم آباد کھنڈو گوٹھ گئیں، فیکٹریوں میں کام کی تلاش میں گئیں تو ممتاز نامی ٹھیکیدار ملا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ٹھیکیدار کو بتایاکہ یتیم ہیں کام چاہیے جس پر نوکری لی ، پانچوں لڑکیوں کو 3گارمنٹ فیکٹریوں میں کام ملا تھا، جس کے بعد لڑکیوں نے فیکٹری ایریا میں ہی 15 ہزارمیں مکان کرایے پر لیا۔عارف اسلم رائونے کہاکہ پولیس کے لیے یہ کیس ہائی پروفائل اور چیلنج تھا، کیس حل کرنے میں 32 روز کا وقت لگا، پانچوں لڑکیوں کے مزید بیانات لیے جارہے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…