بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسز کے مرکز کے قریب خودکش حملے میں دو افسروں سمیت سات اہلکار شہید ، سترہ زخمی

datetime 16  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ایک مرکز کے قریب خود کش حملے میں دو افسروں سمیت سات سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ، شہید ہونے والے افسران میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی ور کیپٹن احمد بدر شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی عمر 39سال ہے وہ کراچی کے رہائشی تھے ، کیپٹن احمد بدر کی عمر 23سال ہے اور وہ تلہ گنگ کے رہنے و الے تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو نوں شہید فوجی افسران نے دہشتگردی کا بڑی بہادی کے ساتھ مقابلہ کیا اور بالآخر ملک کیلئے جان کی قربانی دیکر جام شہادت نوش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چھ دہشتگردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان ضلع کے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی ایک پوسٹ پر صبح سویرے حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مرکز میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اس کے بعد دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی کے ذریعے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں کئی خود کش حملہ آور مو جود تھے ۔دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے کچھ حصے بھی گر گئے جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار شہید ہوگئے ۔شہید ہونے والے دیگراہلکاروں میں حوالدار صابر ضلع خیبر ، نائیک خورشید لکی مروت، سپاہی ناصر ضلع پشاور ، سپاہی راجہ کوہاٹ اور سپاہی سجاد ایبٹ آباد شامل ہیں ۔حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد بھی مارے گئے ۔

آئی ایس پی آ ر کے بیان میں کہاگیاکہ حملے کے بعد دیگر دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا ۔بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ دہشتگردی کی لعنت سے پاکستان کو پاک کیا جائیگا اور ایسی قربانیاں ہمارے فوجیوں کے حوصلے مزید مضبوط کریں گی ۔مقامی لوگوںکے مطابق دھماکے سے خدی مارکیٹ کی دوکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کئی عمارتیں بھی گر گئیں ۔ذرائع کے مطابق حملے میں سترہ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں،دھماکے کے زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…