جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

مجھے اپنے کزن بلاول پر بہت فخر ہے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

datetime 8  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے کزن بلاول بھٹو زرداری پر فخر کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق کیس پر سماعت کا آغاز ہوا تھا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی مختصر رائے جاری کی۔

اس کیس کی ہر سماعت پر ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو کو حاضر اور کیس کی پیروی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔گزشتہ روز اس کیس پر آنے والی سپریم کورٹ کی جانب سے مختصر رائے پر بلاول بھٹو زرداری عدالت میں آبدیدہ ہو گئے۔بلاول بھٹو کی اپنے آنسوں کو صاف کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی۔اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا کہ مجھے اپنے کزن پر بہت فخر ہے، بلاول جس نے اس سماعت کے ہر اجلاس میں پروقار انداز میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…