منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

بارش اور برفباری سے کوئٹہ میں پارہ منفی 5 ہوگیا، پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ

datetime 2  مارچ‬‮  2024 |

کوئٹہ /راولپنڈی (این این آئی)بارش اور برف باری کے بعد کوئٹہ کا موسم شدید سرد ہوگیا جب کہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہا، گزشتہ روز بارش اور رات برفباری کے بعد کوئٹہ کا موسم شدید سرد ہوگیا اور درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا ہے۔کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف میں جمع برساتی پانی جم گیا ہے، اس کے ساتھ ہی شدید سرد موسم کی وجہ سے صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ ا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا، کوئٹہ سمیت زیارت، ڑوب، بارکھان میں آج چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک اور شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیاگیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے سبب ایم ڈی واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ نکاسی آب میں مصروف ہیں جب کہ نالہ لئی میں کٹاریاں پر 5 اور گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…