پشاور (این این آئی)نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئی جی بے قصور افراد کے خلاف مقدمات ایک ہفتے میں ختم کریں۔اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جن کے ثبوت نہیں وہ ایف آئی آر ایک ہفتے کے اندر ختم کی جائیں، اگر کسی نے کوئی غلطی کی ہے تو آئین کے تحت کارروائی کریں۔