اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات 2فرشتوں کے بغیر نہیں ہوئی،شیر افضل مروت

datetime 26  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ پچھلے 8ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات 2 فرشتوں کے بغیر نہیں ہوئی۔شیرافضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران ایک فرشتہ بانی پی ٹی آئی اور ایک ہمارے ساتھ موجود ہوتا ہے، وہ اہلکار ہماری تمام گفتگو سنتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قانون کے مطابق وکیل اور موکل کے درمیان بات چیت میں کوئی حائل نہیں ہو سکتا، عدالت نے اس ضمن میں جیل حکام کو طلب کیا اور دو احکامات جاری کیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایاکہ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی ملاقات کے دوران گفتگو کوئی نہیں سنے گا، عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وکلا کیساتھ باعزت طریقے سے پیش آیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام کا موقف ہے کہ ہفتے میں صرف 2ملاقاتیں ہو سکتی ہیں، تاہم عدالت نے جیل حکام کے اس موقف کو مسترد کر دیا ہے، عدالت نے پیر سے ہفتے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں ہمیں بہت تکلیف ہوئی،ہمارے کاغذات لے لیے جاتے تھے،بہت ساری اہم معلومات خان صاحب تک نہیں پہنچنے دی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ہم نے انتخابات سے متعلق پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس دائر کیا ہے، توقع رکھتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا، اگر فل کورٹ بنا دیا جائے تو بہتر ہو گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے بعد کوئی فورم نہیں،پوری قوم کی امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالا ہے ہم توقع کرتے ہیں سپریم کورٹ اسے واپس کرے گی۔شیر افضل مروت نے بتایا کہ عمر ایوب سے میرے کوئی اختلافات نہیں، جب بھی ملوں گا بغلگیر ہو کر ملوں گا۔الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر شیر افضل مروت سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل نہ ہو سکے، یہ اب کدھر جائیں گے؟جس پرشیرافضل مروت نے جواب دیا کہ آزاد امیدوار ادھر ہی جائیں گے جہاں ہم نے بھجوانا ہے، یہ سنی اتحاد کونسل میں ہی جائیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…