جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی خاتون اپنے والد کی یاد میں لاہور کا تھانہ دیکھنے پہنچ گئیں

datetime 24  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)کینیڈا سے آنے والے سکھ خاتون نے فیملی کے ہمراہ لاہور کے اس پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں تقسیم سے قبل ان کے والد تھانیدار تعینات تھے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا سے ایک سکھ خاتون اپنی فیملی کے ساتھ لاہور کا وہ پولیس اسٹیشن دیکھنے پہنچیں، جہاں 1947کی تقسیم سے قبل ان کے والد سردار بنتا سنگھ ڈھلوں بطور تھانیدار تعینات رہے تھے۔راجونت کور کے مطابق 1947ء کی تقسیم میں ان کے والد سردار بنتا سنگھ ڈھلوں کو بھی دوسرے سکھ اور ہندو خاندانوں کی طرح لاہور اور اپنا گھربارچھوڑنا پڑا تھا۔

ان کا خاندان ہجرت کرکے انڈیا چلا گیا جہاں 1949میں ان کی پیدائش ہوئی۔راجونت کور بمشکل ڈیڑھ سال کی تھیں جب ان کے والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے والد کی تصویرخوابوں اورخیالوں میں لیکرجوان ہوئیں۔ راجونت کور کے شوہر وریام سندھو نامور کہانی نویس اورشارٹ فلموں کے بادشاہ مانے جاتے ہیں۔دونوں میاں بیوی کے پاس انڈیا کے علاوہ کینیڈا کی بھی شہریت ہے، گزشتہ روز جب راجونت کور قلعہ گجرسنگھ پولیس اسٹیشن دیکھنے پہنچی تو ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھے یونس بھٹی نے ان کا استقبال کیا۔

ایس ایچ او یونس بھٹی نے بزرگ سکھ خاتون کو عزت دی اور احتراما انہیں اپنی خالی کرسی پربٹھایا۔ انہوں نے راجونت کو ر سے سے کہا ماں جی ،اس وقت اس کرسی پرآپ کے والد بیٹھے تھے اور آج یوں سمجھ لیں آپ کا بیٹا بیٹھا ہے۔راجونت کور پنجاب پولیس کا یہ برتا اور مہمان نوازی دیکھ کرآبدیدہ ہوگئیں ۔ وہ تھانے کے درودیوارچومتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا انہیں اس تھانے کی درودیوار میں اپنے والد کی خوشبومحسوس ہوتی ہے۔سکھ مہمانوں نے پنجابی پرچار تنظیم کے سربراہ احمد رضا کا بھی شکریہ اداکیاجنہوں نے یہ ممکن بنایا کہ وہ اپنے والد سے جڑی یادگاروں کو دیکھ سکیں ۔راجونت کور اور ان کے شوہر نے لاہور کے دیگر اہم اورتاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا اور جمعہ کے روز واہگہ بارڈر کے راستے واپس انڈیا لوٹ گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…