جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

datetime 23  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / راولپنڈی(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پہلے بھی خط لکھے آج بھی لکھیں گے، اس خط سے ملک کی معیشت، سلامتی اور جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے گوہر علی خان نے کہا کہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، القادر ٹرسٹ کی سماعت ہوئی، چارج فریم ہونے کی 27 تاریخ پڑی ہے، ہم نے عدالت کو اوپن کورٹ سے آگاہ کردیا ہے، آج میڈیا کو بھی وہ رسائی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ٹرائل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، موجودہ نگران سیٹ اَپ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں ناکام رہا، ہم نے عدلیہ سے گزارش کی تھی کمشنر راولپنڈی اور فیملی کی حفاظت کی جائے، کمشنر کو خفاظت نہ ملنے سے اس نے اسٹیٹمینٹ تبدیل کردیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارا موقف ہے فارم 45 ٹھیک تھے اور فارم 47 جعلی ہے، پی ٹی آئی پارلیمان کا حصہ بنے گی، ملک کی معیشت، قانونی اور جمہوریت کے لیے کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف کو لیٹر لکھیں گے، پہلے بھی لیٹر لکھے تھے، اس خط سے پاکستان کی ریاست اور جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، پی ٹی آئی ملک کی بھلائی کے لیے خط لکھ رہی ہے، ہمارا کوئی بھی قدم ریاست، جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا، آج لیٹر لکھ رہے ہیں کل آپ کے سامنے آجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…