جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس ملک شہزاد 8مارچ کو بطور چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے

datetime 23  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ8مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان8مارچ 2024کو لاہور ہائیکورٹ کے 52ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان 15مارچ 1963کو پنڈی گھیب ضلع اٹک میں پیدا ہوئے،انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی سے گریجویشن کیا،اس کے بعد 1989میں یونیورسٹی لا کالج، پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1990میں راولپنڈی میں قانون کی پریکٹس شروع کی، 1993میں ہائیکورٹ اور 2004میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بن گئے، اکیس سال بطور وکیل پریکٹس کی اور بڑی تعداد میں مقدمات لڑے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان 2004میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل اور 2009میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر منتخب ہوئے،12مئی 2011کو لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج بنے اور 11مئی 2013کو کنفرم ہوئے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان بطور چیف جسٹس 15مارچ 2025کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوں گے اس طرح وہ 12 ماہ 6دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…