جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں پابندی ہٹنے کے امکانات روشن

datetime 23  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یورپی سیفٹی ایجنسی (ایاسا)سیفٹی بورڈ کا اجلاس رواں سال مئی میں طلب کر لیا گیا جبکہ پی آئی اے کی پروازوں پریورپ میں پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہیں۔ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پا کستانی کے طیاروں پر پابندی کے تناظر میں ایاسا کے سیفٹی روینیو بورڈ اجلاس میں میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا جس میں پی آئی اے کی پروازوں پریورپ میں پابندی ہٹائے جانے کے حوالے سے امکانات بڑی حدتک روشن ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے اپنے آڈٹ کے مشاہدات جبکہ ایاسا کے سوالات کے جوابات دیدیے، ایاسانے پی آئی اے سے بھی اپنے مشاہدات سے متعلق انجینئرنگ، فلائٹ سروسز ،فلائٹ آپریشنز سے متعلق دستاویز بھی طلب کیے تھے، پی آئی اے نے ایاسا کو مذکورہ دستاویزات جمع کرادیں۔ایاسا اپنی حتمی رپورٹ مئی میں ہونیوالے ایاسا کے سیفٹی بورڈ میں پیش کرے گی، یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے اورسول ایوی ایشن کی آڈٹ رپورٹ کو سیفٹی بورڈ کے ایجنڈے میں شامل کرے گی۔

واضح رہے کہ یورپی سیفٹی ایجنسی نے 26 نومبر سال 2023 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کاآڈٹ کیا تھا،ایاسا کی ٹیم نے پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنسنگ،فلائٹ سیفٹی ،فلائٹ اسٹینڈرڈ،ایئر وردننس،ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ جولائی2020سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پریورپی اوربرطانیہ پر پابندی ہے، یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی سے پی آئی اے کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…