جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کو مراسلہ،پی ٹی آئی ایسا کام نہیں کریگی جس سے ملک کو نقصان ہو، علی محمد خان

datetime 23  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر آئی ایم ایف کو مراسلہ لکھنے کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو، اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو۔ایک انٹرویومیںعلی محمد خان نے کہا کہ سرکاری ملازم کی 100مجبوریاں ہوتی ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی کئی مجبوریاں ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ میں سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن سے معافی کے عمل کی مذمت نہیں کرتا،سب کو علم ہے ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا،ایسی تاریخ نہیں ہے کہ سرکاری ملازمین اتنے بڑے انکشافات کرتے ہوں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے ملک کو نقصان ہو اور جمہوریت ڈی ریل ہو۔انہوں نے کہا کہ اس طرف نہیں جانا چاہیے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو، سب چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے جان چھڑوائیں۔ علی محمد خان نے کہاکہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی باڈی لینگویج سے لگتا ہے کہ وہ مجبوری میں ساتھ بیٹھے ہیں جن کے پاس مینڈیٹ نہیں ان کو قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…