منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کو گرین پاسپورٹ جاری کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارتی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو گرین پاسپورٹ جاری کر دیا۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر فاروق نے خارجہ امور کے افسران اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی کی آخری میٹنگ ہے۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیوی مشعال ملک کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ دوحا فورم میں اس بار افغانستان نے شرکت نہیں کی، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا، اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ روابط جاری ہیں اور دہشتگردی کے تدارک کیلیے افغانستان سے بات چیت ہوتی ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے تدارک کے لیے ہم ڈی جی ایم او کے ذریعے افغانستان سے بات کرتے ہیں، افغانستان سے ملا شیریں اور ان کے ڈی جی ایم او کا نمائندہ ہوتا ہے، افغانستان کو بتایا گیاکوئی دہشتگردی ہوتی ہیتو کم ازکم مذمت کی جائے، 5 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی مکمل ہوچکی ہے۔سیکرٹری خارجہ نے اجلاس مین مزید کہا کہ روس اور یوکرین دونوں سے اچھے تعلقات ہیں، اسٹاک ہوم میں ہمارا ایک افسر اپنے گھر سے ویزا جاری کرتا تھا، اسے واپس بلا لیا تھا اب وہ ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ماسکو سے آیا ہوں وہ پاکستان کے بارے میں اچھے خیالات رکھتے ہیں، روس طالبان کو تسلیم کرنے جارہا ہے اور بریکس کی ممبر شپ کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…