جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کو مرچوں والا کھانا دیا، گلے میں چھالے پڑ گئے، نعیم پنجوتھا

datetime 22  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو مرچوں والا کھانا دیا گیا جس سے تکلیف ہوئی۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے کہا کہ کھانے کے بعد بشریٰ بی بی کے گلے میں چھالے پڑ گئے، پہلے دن بشریٰ بی بی کا روزہ تھا، جو کھانا دیا گیا اس میں تیز مرچیں تھیں۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی، بشریٰ بی بی نے بتایا کہ مرچوں سے ان کی طبیعت خراب ہوئی، صبح اٹھنے کے بعد ان کے گلے میں چھالے تھے جس کے باعث وہ ناشتہ نہیں کر پائیں۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے مشین دی گئی وہ خراب تھی، کسی کی جان کا معاملہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس کا کوئی سدباب نہیں ہوا، اڈیالہ میں جگہ اور سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، ہائیکورٹ نے بھی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی جیت چکی ہے، بانی پی ٹی آئی قوم کی آزادی کے لیے کھڑے ہیں۔ معاملے سے متعلق رواں ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی کی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں بشریٰ بی بی کی زندگی کو دورانِ قید لاحق سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں قید رکھنے اور نہایت غیر معیاری کھانا دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پابندِ سلاسل قائدین اور سیاسی کارکنان کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیں۔علاوہ ازیں رواں ہفتے ہی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے اپنی بھابھی بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔یاد رہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ رہائشگاہ میں قید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…