جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بچوں کی لڑائی میں یو سی چیئرمین جاں بحق، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 21  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 بھٹائی آباد میں بچوں کی لڑائی پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق ہوگیا،واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔مقتول صابر مگسی گلستان جوہر یو سی 9 کا منتخب چیئرمین تھا۔ واقعہ میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔صابر مگسی دو بچوں کا باپ اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا جسے گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔دونوں گروپوں میں جھگڑے کی سی سی ٹی وی ویڈیوبھی منظرعام پر آگئی ہے۔

گلستان جوہر بھٹائی آباد میں ہونے والے اس جھگڑے کی سی سی ٹہی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں گروپوں کے افراد گلی میں آمنے سامنے آتے ہیں،مخالف افراد پہلے ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرتے ہیِں.ویڈیو میں کچھ کے پاس پستول اور 1 کے پاس کلاشنکوف ہے, مخالف گروپ کے افراد دوبارہ ہاتھاپائی کرتے ہیں اور اس دوران فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ جاتی ہے۔فائرنگ کے بعد ایک شخص زخمی حالت میں بھاگتا نظرآتا ہے۔پولیس کے مطابق جھگڑے میں فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، جائے وقوعہ سے 222 اور پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…