جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا، بالی ووڈ اداکار کا انکشاف

datetime 20  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی سپرہٹ نئی فلم بارہویں فیل کے اداکار نے اپنے بھائی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ” بارہویں فیل” کے ہیرو وکرانت میسی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرلیا تھا۔ادکاار نے کہا کہ میرا نام وکرانت میسی ہے اور میرے بڑے بھائی کا نام معین ہے جسے سن کر آپ یقینا حیران ہوں گے۔ ایسا اس لیے ہے کہ انہوں نے اپنی نوجوانی میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

میرے خاندان نے انہیں کھلے دل سے اسلام قبول کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ میرے والد نے بھائی سے کہا تمہیں اگر اس میں سکون ملتا ہے تو ضرور کرو۔وکرانت میسی نے کہا کہ جب میرے بھائی نے اسلام قبول کیا تو خاندان والوں نے اعتراض کیا اور بہت سے سوالات اٹھے تاہم میرے والد نے سب کو یہ کہہ کر خاموش کروا دیا کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔بالی ووڈ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھر میں ہمیشہ مذہب اور روحانیت پر بات ہوتے دیکھی ہے۔ میری والدہ سکھ ہیں۔ والد باقاعدگی سے چرچ جانے والے مسیحی ہیں اور میں آپ کے سامنے ہوں میری بیوی بھی ہندو ہیں۔وکرانت میسی کی فلم ” بارہویں فیل” سپر ہٹ ثابت ہوئی اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر بے حد سراہا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…