جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

5 سال سے بھائی کی لاش کے ساتھ سونے والی آسٹریلوی خاتون پکڑی گئی

datetime 20  فروری‬‮  2024 |

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک معمر آسٹریلوی خاتون نے گزشتہ 5 برس اپنے مردہ بھائی کی لاش کے پاس سوتے ہوئے گزار ڈالے۔ وہ گھر میں ہر روز اپنے بھائی کے پاس سوتی رہی۔ حکام کو اس معاملے کو پتہ چلا تو انہوں نے آکر اس معاملے کو دیکھا۔ گھر میں ہر طرف کوڑا بکھرا ہوا تھا۔ چوہے اور کیڑے ہر طرف موجود تھے۔ انسانی فضلہ پڑا ہوا تھا۔ ایک انسانی ہڈیوں کا خون آلود ڈھانچہ بھی موجود تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی وکٹوریہ کائونٹی میں اس گھر کو ہمسایوں نے خوف کا گھر اور بھوت شہر کا نام دیا ہوا تھا۔ اس گھر کے متعلق علاقے میں خوف پھیلا ہوا تھا۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکٹوریہ کائونٹی پولیس نے خاتون کو نیو ٹائون کے متمول مضافاتی علاقے میں واقع گھر سے اس وقت حراست میں لیا جب سماجی بہبود کے حکام نے گھر میں اس خاتون اور اس کے ساتھ موجود لاش کو جانچا۔افسران کو گھر میں داخل ہونے کے لیے خاتون کے گھر کی پچھلی کھڑکی کو توڑنے کے لیے تیز دھار آلات کا استعمال کرنا پڑا۔ فرانزک تفتیش کار بعد میں بائیو ہارڈ سوٹ پہنے گھر میں داخل ہوئے تاکہ انسانی ڈھانچے کی باقیات برآمد کی جا سکیں۔ یہ گھر پیکنگٹن سٹریٹ میں شاپنگ سنٹر سے صرف 250 میٹر کے فاصلے پر تھا۔ستر کی دہائی کی اس خاتون کو بعد ازاں پولیس نے رہا کردیا اور اس کے بھائی کے قتل کی تحقیقات شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق علاقے کے رہائشیوں نے اس گھر سے متعلق شکایت کی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ اس گھر سے متعلق اس سے قبل بھی شکایت درج کرائی گئی تھی۔علاقے کے ایک رہائشی نے کہا کہ ہر رات ایک سڑی ہوئی لاش کے ساتھ رات کا کھانا کھانے کا تصور کریں ۔ پڑوسیوں نے بتایا گھر کے اندر اور ارد گرد جمع ہونے والی گندگی کی وجہ سے اس شخص کی لاش ملنے میں بڑی مشکل ہوئی ہوگی۔تصویروں میں دکھایا گیا کہ وزارت خاندان اور ہائوسنگ کے رہائشی اپارٹمنٹ میں طرح طرح کے کچرے کا ہجوم تھا۔ جگہ جگہ مردہ کیڑے بکھرے ہوئے تھے۔

لوگوں نے بتایا کہ پڑوسیوں کا کچرا بھی اکثر “غائب” ہو جاتا تھا کیونکہ یہ خاتون باہر سے لوگوں کا کوڑا بھی اندر لے جاتی تھی۔اسی سوشل ہاسنگ کمپلیکس کے ایک اور کرایہ دار نکول سٹریٹن نے بتایا کہ یہ گھر ایک نمائش خانہ کا روپ دھار چکا تھا۔ چھت پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ یہاں اس قدر گند تھا کہ آپ ٹوائلٹ استعمال نہیں کر پائیں گے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ یہاں کیسے رہتی ہے۔ لوگوں نے طویل عرصے سے گھر کی حالت کے بارے میں حکام سے شکایت کی تھی۔مرنے والا شخص خاتون کا بھائی اور جائیداد کے کرایہ دار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسے آخری مرتبہ 2018 میں مقامی لوگوں نے دیکھا تھا۔ لاش ملنے کے بعد سے دو بیڈ روم والا مکان خالی پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…