جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

اس وقت اقتدار منصب کی کرسی پر جعلی وزیراعظم بٹھا نے کیلئے راہ ہموار کی جاررہی ہے ،اسدقیصر

datetime 19  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اس وقت اقتدار منصب کی کرسی پر جعلی وزیراعظم بٹھا نے کیلئے راہ ہموار کی جاررہی ہے ،عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے ،اس لئے عوامی مینڈیٹ کے مطابق وفاق کے علاوہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومتیں بنائے گی ۔اپنی رہائشگاہ واقع موضع مرغز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ حالیہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف ہم نے پوری کمپین شروع کی ہوئی ہے،ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق جو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اسکی نوٹیفکیشن جاری کی جائے اور دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ کمشنر روالپنڈی نے الہکشن کے حوالے سے جو انکشافات کئے ہیں اسکی عدالتی انکوائری کروائی جائے ۔

اسد قیصر نے کہا کہ میں پوری پختونخوا کیلئے آواز بنوں گا ، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے حقوق ادا نہیں کر رہی ، این ایف سی ایوارڈ کے مطابق ہمارے صوبے کو حصہ نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کا جو نیٹ ہیڈل پرافٹ ہے اسکی ادائیگی نہیں ہورہی ، خصوصاً فاٹا انضمام کے وقت جو حصہ مقرر کیا گیا تھا وہ بھی نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ سے اس وقت ہمارے صوبے کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبے اور مرکز میں ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ،اپنے صوبے کے عوام کی آواز بنیں گا ،سی پیک میں پشاور ڈیرہ اسماعیل خان اور دیر ،چترال موٹر وے کیلئے آواز اٹھائیں گے ، سینٹرل ایشیا ممالک تک ہماری آسان رسائی ممکن ہے اس کیلئے آواز اٹھونگا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے میں کاروبار اور روزگار کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں گے ، اس دفعہ بھرپور تیاری اور حکمت عملی سے صوبے کا مقدمہ لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ثہم سے بلا چھینا گیا مخصوص نشستوں کیلئے بھی عدالت جایئں گے ، عوام نے مینڈیٹ ہمیں دیا کس طرح کوئی اور وزیر اعظم بنے گا ، ہم عوام میں بھی جایئں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے ، وفاق میں بھی تحریک انصاف حکومت بناے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…