منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہ مچادی، مختلف حادثات میں 4 افرادجاں بحق، 9 زخمی

datetime 19  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد /پشاور/کراچی/گلگت (این این آئی)ملک کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی ، بارش کے باعث گھروں کی چھتیں کرنے کے واقعات میں4 افرادجاں بحق اور 9 زخمی شہری ہوگئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پشاور میں بارش کے باعث 4گھروں کو جزوی ،2 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے اقدامات تیزکر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں ہلکی بارش کے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،اس کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی بونداباندی ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 17 سے 22 فروری تک مری گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اور برفباری کیامکانات ہیں جب کہ ترجمان پی ڈی ایم اے نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برفباری کے امکانات 75 فیصد ہیں۔ 17 سے 22 فروری تک موسم کی صورتحال بے یقینی رہے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا کہ متحدہ عرب امارات،سعودیہ، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کے ممالک میں شدید بارشوں اور ڑالہ باری کا سبب بننے والا طاقتور مغربی سسٹم آج رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کی بحیرہ عرب موجودگی سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، سسٹم کے باعث جیوانی گوادر اور ماڑہ تربت، پنجگور، بیلہ، اْتھل اور اطراف میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے شاہراہ قراقرم کوہستان اور شاہراہ بلتستان بن ہونے سے متعدد مسافرگاڑیاں پھنس گئیں۔گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے دوران شاہراہ قراقرم کوہستان اور دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مقامات اور شنگوس کے مقام پر شاہراہِ بلتستان بند ہوگئی، شاہراہوں کی بندش سے متعدد مسافرگاڑیاں پھنس جانے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…