جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا، سابق کمشنر کے الزامات پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

datetime 19  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی اعلٰی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جس دوران گواہان نے سابق کمشنر کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 5 ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، تمام افسران نے سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق افسران نے مؤقف اپنایا ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔ذرائع نے کہا کہ کہ اگلے مرحلے میں ریٹرننگ افسران کو طلب کرکے بیان ریکارڈ کیا جائیگا، راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی نے ٹی او ارز طے کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…