جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے اور پی ٹی آئی کو چوری شدہ نشستیں فوری واپس کرنے کا مطالبہ

datetime 17  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے اور پی ٹی آئی کو چوری شدہ نشستیں فوری واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا انتخابات میں دھاندلی کرنے کا اعتراف پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن چوری کیے جانے کے مؤقف کی تائید و توثیق ہے۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کی جیت کو جعلی مہریں لگوا کر شکست میں تبدیل کیا گیا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان نے رات کے اندھیرے میں عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناؤنی سازش میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق یہ واضح ہو چکا ہے کہ الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا جسے راتوں رات اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے بیان کی روشنی میں فوری طور پر فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے تحریک انصاف کی چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سمیت عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین کے مذموم منصوبے میں ملوث تمام افسران فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر کی گئی دھاندلی کے ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد تمام ملوث مجرمان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ عوامی منشاء کے خلاف ان کے مسترد شدہ گروہ میں اقتدار کی بندر بانٹ کے ذریعے ملک کوسیاسی و معاشی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوششیں فوری ترک کی جائیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ فوراً ان کے قائد عمران خان اور تحریک انصاف کو واپس کیا جائے جن پر عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…