جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار نیپالی لڑکی پاکستان پہنچ گئی،اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا

datetime 17  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار نیپالی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکے ایوب کی محبت نے نیپالی لڑکی شمشا کو وطن چھوڑنے پر مجبور کر دیا، نیپالی لڑکی نے پاکستان آکر اسلام قبال کر کے نکاح کرلیا۔نیپال کی رہائشی لڑکی شمشادیوی جو کچھ عرصے سے امریکہ میں قیام پزیر ہے اس کی اختر نگر کے رہائشی لڑکے ایوب سے فون کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہوگئی۔

نیپالی لڑکی شمشا نے پاکستان آنے کے بعد لیاقت پور کے پریس کلب میں اسلام قبول کیا اوربعد ازاں ایوب سے نکاح کرکے اپنا نام عائشہ رکھ لیا۔ایک انٹرویو میں عائشہ نے کہا کہ یہاں آنے سے قبل مجھے پاکستان کے بارے میں بہت سی غلط باتیں بتائی گئی تھیں کہ مت جائو پاکستان ڈینجر زون ہے، وہاں نہ جائو وہ آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کریں گے۔انہوںنے کہا کہ تمام خدشات کے برعکس مجھے پاکستان بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، یہاں کے کھانے بہت لذیزہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…