منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا پختونخوا میں تحریک انصاف پارلیمنٹرین کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

datetime 15  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے رہنمائوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔ذرائع پی ٹی آئی نے بتایاکہ عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ترجمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمارے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی پی کے ترجمان نے کہا کہ ابھی تک پرویز خٹک سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے، رابطہ ہوا تو دونوں پارٹیاں مل کر مشاورت کریں گی۔ترجمان نے کہا کہ مل کر حکومت بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔یاد رہے کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی پی نے خیبرپختونخوا سے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے علی امین گنڈاپور اور اسپیکر پختونخوا اسمبلی کے لیے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…