جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

آزاد منتخب ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے 6مزید ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

datetime 14  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) آزاد منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، پنجاب اسمبلی کے 6مزید نومنتخب ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ کا اعلان کر دیا ۔نامزد وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پی پی 132سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سے حنیف پتافی، پی پی 289سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضاطہ اعلان کیا ۔اس موقع پر پارٹی رہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نذیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر راہنماں بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سلطان باجوہ، حنیف پتافی، محمود قادر خان اور تیمور لالی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا خیرمقدم کیا ۔

چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔چاروں ارکان نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی راہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے،نواز شریف کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے، مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔

بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر ووزیر اعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز شریف سے بھی پی پی 132ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283لیہ سے علی اصغر گورمانی نے ملاقات کر کے نواز شریف کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پارٹی رہنما پرویز رشید ،رانا تنویر حسین ، سردار اویس لغاری اور رانا ارشد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا شکریہ اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپکی شمولیت سے پنجاب کے عوام کی خوشحالی کا مقصد حاصل ہوگا، انشااللہ، ماضی کی تباہی سے عوام کو نجات دلا کر خوشحال مستقبل سے ہم کنار کریں گے۔نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی نامزد ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارک دی۔
٭٭٭٭٭

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…