جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

نواز شریف، شہبازشریف کی کامیابی کیخلاف درخواستیں خارج،تحریری حکم جاری

datetime 14  فروری‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پردرخواست گزاروں کوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے میاں محمد نواز شریف کی حلقہ این اے 130سے کامیابی کے خلاف ایڈوکیٹ چودھری اشتیاق کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے فیصلہ کروانے کے باعث عدالت سے درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پرخارج کردی۔جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی حلقہ پی پی 164سے انکے مخالف امیدوار محمد یوسف کی درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن کے سامنے معاملہ رکھنے پر رضامند ہے ،عدالت درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر خارج کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…