منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے 60 ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی

datetime 10  فروری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 60ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں جبکہ 20،25 ارکان بکنے کو تیار نہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجزیے میں جو نمبر دیئے تھے، اس کے قریب آگئے ہیں، انتخابات میں ن لیگ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پیپلزپارٹی کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہاکہ وزارت عظمی سے متعلق پیپلزپارٹی سب کونچوڑ لے گی۔مسلم لیگ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ن لیگ 80،82 کے نمبر تک پہنچ جائیگی، پرسوں کہاتھا میچ میں ایک اوور ٹینس بال کا ہوگا، ن لیگ اس پربھی چھکا نہیں مار سکے گی۔آزاد امیدواروں کے حوالے سے فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ 35 ایسے امیدوارہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد60 ہے جو بکنے کیلئے تیارہیں جبکہ 20،25 ارکان ایسے ہیں جو بکنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔سابق سینیٹر نے کہاکہ حکومت 6ماہ چلانی ہے تو نواز شریف کو وزیراعظم بنادیں اور اگر حکومت سال ڈیڑھ سال چلانی ہے تو نواز شریف کو وزیراعظم نہ بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…