منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

آزاد امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے،اسحاق ڈار

datetime 9  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، آزاد امیدوار 72 گھنٹے میں کسی جماعت کو جوائن کریں گے۔ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ لوگ شمولیت کے لیے ہمیں رابطے کررہے ہیں، آئین کے مطابق آزاد امیدواروں کو 72 گھنٹوں میں کسی پارٹی میں شامل ہونا ہے۔انہوںنے کہاکہ آزاد امیدوار جماعت میں شامل نہیں ہوں گے تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ اکثریت ہوگی تب بھی دیگر جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، پنجاب میں آزاد امیدوار (ن) لیگ کی کامیابی کے قریب بھی نہیں ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول بھٹو کے والد کی آزاد امیدواروں کو قابو کرنے کی صلاحیت اچھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں (ن )لیگی رہنما نے کہا کہ مانگ کر نہ پہلے ذمہ داری لی ہے اور نہ اب لوں گا، پارٹی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی لیکن ہم شکایت کیسے کرتے کل تمام دن موبائل فون بند تھے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو نتائج کی تاخیر پر وضاحت دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں حکومت بنانے کے لیے پر امید ہوں، جب نتائج کم آرہے تھے تب بھی (ن) لیگ آگے تھی، رات تین بجے تک کے نتائج کے مطابق (ن) لیگ زیادہ نشستوں پر جیت رہی تھی اب اگر کسی اور کی حکومت بنی تو اسے قبول کریں گے۔

دریں اثناء اسحاق ڈار نے کہا کہ دانیال عزیز کے بیانات ٹکٹ سے متعلق فیصلے میں رکاوٹ بنے۔انہوں نے زین قریشی کو جیت پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جو الیکشن جیتیں ہمیں ان کو دل سے مبارک باد دینی چاہیے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسحاق ڈار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ پہلے ہی عوام کو معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت اور پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت والی جماعت کے طور پر اْبھری ہے۔ الحمدللہ۔انہوں نے کہا کہ قبل از وقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم ای سی پی کے سرکاری مکمل نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…