اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ہونے والے عام انتخابات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ جیت گیا، اب پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی۔