جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

زید حامد زندہ ہیں یا قتل کردیاگیا ؟ اہلیہ نے اہم بیان جاری کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار کی زید زماں حامد کے قتل کی خبروں سے متعلق ان کی اہلیہ نے بیان جاری کردیا ہے ۔ زید حامد کی اہلیہ نے فیس بک پیج پر اپنے شوہر کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی صحافی اسد کھرل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب میں قید زید حامد کو ہلاک کردیاگیا ہے ۔ اسد کھرل اس سے قبل سابق آصف زرداری کی شادی اور بچے کی پیدائش کے علاوہ کئی ایک متنازع دعوے بھی کرچکے ہیں ۔زید حامد کی اہلیہ کے بقول ان کے شوہر خیریت سے اور بالکل تندرست ہیں ، انہوں نے اپیل کی کہ زید حامد متعلق پھیلائی جانیوالی افواہوں پر یقین نہ کیاجائے ۔ اہلیہ نے مزید کہا کہ دھرنے اورمظاہرے ہماراطریقہ نہیں، زید حامد کے چاہنے والے مطمئن رہیں ، وہ بہت جلد ہمارے درمیاں ہوں گے ۔ یاد رہے کہ زید زمان حامد کو چند ماہ پہلے سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران نفرت انگیز تقریر پر حراست میں لیا گیا تھا ، دوران حراست انہیں کوڑے مارے جانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔زید حامد کی ہلاکت سے متعلق سرکاری طورپر کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا نہ ہی سعودی حکام نے کوئی تفصیل فراہم کی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…