پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دن کی دوری پر

datetime 5  فروری‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دن کی دوری پر، ماہ مبارک کے آغاز میں 40 سے بھی کم دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب کے چوتھے ہفتے کے آغاز کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دن کی دوری پر ہے، یوں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔

رجب المرجب کی 23 تاریخ ہو جانے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز میں اب 36 یا 37 دن باقی ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔ فلکی حساب سے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی ہے، سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جبکہ معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی تھی۔

اس حوالے سے امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان اسلامی مہینوں خاص کر رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحٰی کی تاریخوں کی پیشن گوئیوں کے حوالے سے خاصی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

ابراہیم الجروان اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر اہم اسلامی مہینوں اور تہواروں کی تاریخوں سے متعلق پیشن گوئیاں کر چکے، ان کی کئی پیشن گوئیوں درست بھی ثابت ہو چکیں۔واضح رہے کہ 13 جنوری سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں ماہ رجب المرجب کا آغاز ہو چکا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد کا انتظار بھی بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان المبارک سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔ ‘اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…