راولپنڈی ( این این آئی)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں ہے، سب واضح ہے۔اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بشری بی بی نے کہا کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ باہر سے غلام آگیا ہے وہ نوکری کرے گا اب ان کی۔