جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں روکیں گے، مولانا فضل الرحمن

datetime 2  فروری‬‮  2024 |

ٹانک (این این آئی)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں اس کو روکیں گے،ووٹ کے جہاد کے ذریعے ملک میں شرعی نظام لانا چاہتے ہیں،8 فروری کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یک بار پھر ذمہ داری قوم پر آگئی، الیکشن میں ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کا اپنا اپنا نظریہ ہے، الیکشن میں ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، 8 فروری کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کے مستقبل کافیصلہ کرتا ہے، ووٹ قوم کی امانت ہے، ہم ووٹ کے جہاد کے ذریعے ملک میں شرعی نظام لانا چاہتے ہیں، ایک حق کا راستہ ہے اور ایک گمراہی کا راستہ ہے، فیصلہ ہم نے کرنا ہے ہم کونسے راستے پر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کے ساتھ تعصب نہیں کررہی ،بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، میں اس کا مقابلہ کروں مزہ نہیں آتا، وہ آزاد ہوتا تو میں اس کو دیکھتا، آج اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دینی و دنیاوی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سیاسی جماعتوں کو حق ہے اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست میں انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، فلاحی ریاست مضبوط معیشت اور امن کے بغیر ممکن نہیں، کیا پاکستان میں امن اور روز گار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو کس نے اور کیوں تباہ کیا ؟اس کا ادراک ہونا چاہئے، مغربی روایات کو پروان چڑھا گیا، ہماری روایات مسخ کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) اپنے نظریہ کی سیاست کرتی ہے، بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے ہر صورت اس کو روکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…