جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا

datetime 2  فروری‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا۔جسٹس شاہد جمیل خان سینیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے اور انہوں نے 2029میں ریٹائر ہونا تھا۔ جسٹس شاہد جمال کی جانب سے ارسال کردہ استعفے میں کہا گیا ہے کہ میں نے 10سال تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیئے ۔اب میں نے 1973ء کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1)کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جسٹس شاہد جمال نے اپنے استعفے میں لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہو کر نئے باب کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے استعفے میں 4 اشعار بھی لکھے ہیں کہ آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال،کس درجہ گراں سیر ہیں محکوم کے اوقات۔ دوسرا شعر لکھا کہ آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور،محکوم کا اندیشہ گرفتار خرافات۔ تیسرا شعر لکھا کہ محکوم کو پیروں کی کرامات کا سودا،ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات۔ جبکہ انہوں نے چوتھا شعر لکھا کہ اقبال !یہاں نام نہ لے علم خودی کا،موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات۔واضح رہے کہ ، جسٹس شاہد جمیل خان 2014کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔جبکہ وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھٹیوں پر تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…