منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

توشہ خانہ تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام موجود نہ ہونے کا انکشاف

datetime 31  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیب کی تحقیقات کے بعد جاری کی گئی رپورٹ میں سعودی ولی عہد سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ملنے والے تحائف کی قیمت اور ادائیگی کی تفصیلات کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے،نیب کی یہ رپورٹ 31 دسمبر 2023 کو منظرِ عام پر آئی تھی،نیب کی رپورٹ میں تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام موجود نہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے،نیب کی رپورٹ کے مطابق 3 ارب 16 کروڑ روپے کے تحفوں کی قیمت پاکستان میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے لگائی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نصف رقم 90 لاکھ ادا کر کے تحائف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے رکھ لیے۔نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کوئی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے گراف جیولری سیٹ کی قیمت نہ جان سکا۔رپورٹ میں نیب نے بتایا کہ دبئی سے تخمینہ لگوانے پر معلوم ہوا کہ خزانے کو 1 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر اور کولیکٹوریٹ آف کسٹمز کی کمیٹی نے قیمت لگانے سے معذوری ظاہر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…