ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

معروف اینکر پرسن کی اہلیہ نے گھر میں مار پیٹ کی ہولناک داستان سنا دی

datetime 29  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف نجی ٹی وی کے اینکرپرسن اشفاق ستی کی اہلیہ نے شوہر پر بہیمانہ تشدد کا سنگین الزام لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق خاتون نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ میں یہ تحریرایسے وقت میں لکھ رہی ہوں جب میرا پورا جسم زخموں سے چورہے ، میری پسلیاں، جبڑے ، چہرے سمیت جسم کے تمام اعضا ء بری طرح زخمی ہیں، مجھے میرے اپنے شوہر ”اشفاق ستی“نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جو کہ پاکستان کے معروف ٹی وی چینل میں نیوز اینکر ہیں ، انہوں نے مجھے میری والدہ کے گھر سے لیا ، بعدازاں میری کردار کشی کرتے ہوئے مجھے ایک جانور کی طرح پیٹا۔

اس نے مجھے بالوں سے پکڑا اور فرش پر گھسیٹتا ہوا لے گیا، میرا سر متعدد بار دیواروں اور دروازوں کے ساتھ زور زور سے مارا، پھر وہ میری چھاتی پر بیٹھ گیا اور سانس روکنے کی کوشش کی ، اس کے بعد اس نے تکیہ پکڑا اور میرے منہ پر رکھ کر مبینہ طور پر جان سے مارنے کی کوشش کی ، وہ ساتھ یہ چلاتا رہا کہ ”تمہیں مار کر تمہاری لاش غائب کر دوں گا، آج تو میرے ہاتھوں یہاں سے مرے گی“۔\

خاتون نے کہا کہ اس نے مجھے کئی گھنٹوں تک تشدد کانشانہ بنایا اور پھر مجھے کمرے میں بند کر دیا، وہ میرے ڈیڑھ سال کے بیٹے کو بھی لے گیا، ، میں مدد کیلئے گڑگڑاتی رہی، اس نے مجھے ایک اندھیرے کمرے میں بھوکا پیاسا بند رکھا ۔خاتون کا کہناتھا کہ میں نے اپنے شوہر اور ساس سے بے پنا ہ التجائیں کیں کہ مجھے چھوڑ دیں ، میری ساس بھی وہیں موجود تھی اور میرے ساتھ یہ سب ہوتا ہوا دیکھتی رہی، میں اس کمرے میں کئی دن تک بند رہی، ، بہرحال کسی طرح میں اس کمرے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی، اس لیے آج میں نے یہ ساری تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کیلئے اقدامات اٹھانے جارہی ہوں ، عباسی شہید ہسپتال میں میرا میڈیکل ہو چکاہے اور گزشتہ روز مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے ، جس میں کچھ فرشتوں نے میری بھر پور مدد کی ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…