منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان

datetime 29  جنوری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تک بڑھنے کا امکان ہے۔بتایاگیا کہ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور گوادر سمیت بیشتر شہروں میں جل تھل ایک ہوگیا ہے، تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، موسم کی شدت 31 جنوری تک جاری رہے گی۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔محکمہ موسمیات نے لاہور اور اس کے گرد و نواح میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ آج لاہور میں مطلع صاف رہے گا۔بتایا گیاکہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جبکہ یہاں کل سے بارش کا قوی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…