منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو گھر میں گھس کرقتل کردیاگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2024 |

نوشہروفیروز (این این آئی)نواحی گائوں میووخان سیال میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مسلح نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم فرارہوگئے،گھر میں کہرام مچ گیا،ایک اور واقعے میںنوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر جاںبحق،والد پر غشی کے دورے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاں میووخان سیال میں تین روز قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا،واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو ضروری کاروائی کے لئے اسپتال منتقل بعد ازاں لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ورثہ نے میڈیا کو بتایاکہ متوفی نے تین روز قبل اپنے ماموں کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 25 سالہ عبدالجبار ولد اقبال سیال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا،واقع پر پورا گاں سوگوار ہو گیا۔

دوسرے واقع میں نواحی علاقہ بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر کٹ کر جاںبحق ہو گیا اطلاع پر پڈعیدن ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی متوفی کی شناخت 19 سالہ نوجوان راشد علی ولد رجب علی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ بھریاروڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے،المناک موت پر لاش گھر پہنچنے پر نوجوان بیٹے کی لاش دیکھ کر والدہ پر غشی کے دورے پڑنے شروع ہوگئے گھر میں کہرام مچ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…