پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

علی امین گنڈاپور کو ملکہ کا نشان دینے کا حکم

datetime 22  جنوری‬‮  2024 |

پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ملکہ کا نشان دیا جائے۔پی ٹی آئی کے امیدوار علی امین گنڈاپور کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عدالت یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجوا دے، خلاف ورزی ہوئی ہو تو ہم آر اوز کے خلاف کارروائی کریں گے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا درخواست گزار کو یہ منظور ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معاملہ بھیجوا دیا تو ہم دلدل میں پھنس جائیں گے۔پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ جب اداروں پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم آر اوز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، ان حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام ہم نے روک دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے غلطی مان لی، ان کو ملکہ نشان دیں، آر او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…