پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

بلوچستان میں بارش، پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان

datetime 18  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی یا درمیانی بارش جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد و خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند، سموگ چھائی رہے گی، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کورا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، شمالی علاقوں میں شدید سرد جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند ، سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، سکردو منفی7 ، کالام منفی 6، گلگت، گوپس، استور منفی 5، راولاکوٹ منفی 4، قلات اور دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…