جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر گھٹ کر 281 روپے سے نیچے آگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

datetime 16  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر گھٹ کر 281 روپے سے نیچے آگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 54 پیسے کم ہوکر 279 روپے 69 پیسے کی سطح پر بھی آگئے تھے جو 11 ہفتوں کی کم ترین سطح تھی لیکن محدود پیمانے پر ڈیمانڈ آنے اور مارکیٹ فورسز کی خریداری سرگرمیوں سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 1 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 24 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور بیرون ملک پڑھنے والے طالبعلموں کی فیسوں اور طبی نوعیت کی ڈیمانڈ کے باوجود سپلائی بہتر ہونے کے سبب ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر گھٹ کر 280 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس طرح سے ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان صرف 68 پیسے کا فرق رہ گیا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں انفلوز بتدریج بڑھنے کے علاوہ عالمی بینک ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچرل انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے نئے کثیرالجہتی انفلوز کی توقعات کے باعث آنے والے دنوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ عالمی سطح پر پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی ایلڈ بڑھ رہی ہے۔ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہیں جس سے سپلائی بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ آئی ایم ایف نے بھی جون 2024 کے اختتام تک ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مقررہ 9.1ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی کی ہے جس سے ڈالر کی نسبت روپے کی بتدریج تگڑا ہونے کے امکانات ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…