منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

datetime 13  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردی ،رات کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردی جبکہ رات کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند رہنے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، کوہستان، سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند رہنے کی توقع ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

پنجاب کے علاقوں بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں شدید دھند اور اسموگ چھائی رہے گی جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کو درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…