اسلام آباد(نیوزڈیسک ) بھارت کے گاﺅں میں تیندوا دھاتی برتن میں گردن پھنسا بیٹھا۔ تیندوا پانی کی تلاش میں گاﺅں کی طرف آیا، گلے کی آگ تو نہ بجھی گردن ضرور پھنس گئی۔پانی کی تلاش میں تیندوا بھارتی علاقے اودے پور کے ایک گاﺅں کی طرف نکل آیا، پیاسا تیندوا خود کو چالاک کوا سمجھا اور اپنی چال بھی بھول گیا۔ مٹکے میں پانی کے لیے منہ ڈالا اور پیاس بجھنے کے بجائے گردن مٹکے میں پھنس گئی۔ گاﺅں کے لوگ تیندوے کو کھڑے دیکھتے رہے مگر خوف کے باعث کسی کی قریب آنے کی ہمت نہ ہوئی۔ آٹھ گھنٹے تک مٹکا تھا، پیاس تھی اور بے چارے تیندے کی گردن۔ لیکن آٹھ گھنٹے بعد فاریسٹ عملے نے برتن کاٹ کر تیندوے کو مشکل سے نجات دلائی اور اس کی پیاس بھی بجھائی۔