منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چار روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) چار روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں تین سال کے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، بچہ چار روز سے لاپتہ تھا۔مصطفی نامی بچے کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور بچے کی لاش ریڑھی گوٹھ میں سمندر کے کنارے سے ملی۔

بچے کے والد ذاہد خان نے تیس دسمبر پر تھانہ سکھن میں بچے کی اغوا ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔جس میں انہوں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے دو بیٹے مل کر چیز لینے کے لیے گھر سے نکلے تھے تو بڑا بیٹا واپس آگیا مگر چھوٹا واپس نہیں آیا کافی تلاش کرنے کے باوجود وہ نہیں ملا، میرے بیٹے کو نامعلوم لوگوں نے اغوا کیا ہے۔دوسری جانب بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…