ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ،جے یو آئی پاکستان میں ایک نشان پر انتخاب لڑنے کا معاہدہ

datetime 3  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ 2024فروری میں ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی ،جے یو آئی میں ایک نشان پر انتخاب لڑنے کا معاہدہ ہو گیا، مشترکہ ملکر الیکشن لڑیںگے ،بلا نہ ملا تو دونوں جماعتوں کے امیدوار انگوٹھی کے نشان پر حصہ لیں گے،جمعیت علماء اسلام کے دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں ہیں، این اے 247اور پی ایس 122سے حافظ احمد علی این اے 230اور 231سے شاہ ولی اللہ نے اور این اے 220سے حافظ ارمان چوہان اور پی ایس 122اور 124سے دانش قادری پی ایس 123سے مفتی عابد نے پی ایس 113سے مولانا ریاض الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں ہیں اور خواتین کی مخصوص نشتسوں پر بھی دو خواتین نے صوبائی اور قومی اسمبلی سے جمع کروائیں ہیں۔

یہ امیدوار جمعیت علماء اسلام رابطہ کے امیدوار ہیں اور پی ٹی آئی سے سیاسی اتحاد ہے اور پی ٹی آئی کے نشان سے الیکشن میں حصہ لینگے اور اگر کسی قانونی پیچیدگی کی وجہ سے اگر بلے کا نشان نا ملا تو دو نوں جماعتیں انگوٹھی کے نشان سے انتخابات میں حصہ لینگے یہ بات کور کمیٹی میں طے ہوچکی ہے۔ حافظ احمد علی نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ ہونے والے الیکشن میں شفافیت کا عمل لازمی قرار دے ایسے عمل سے گریز کیا جائے جس سے اس کی شفافیت پر انگلی اٹھے ملک کا سیاسی معاشی مستقبل شفاف الیکشن سے وابستہ ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…