منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

میرے کاغذات نامزدگی پانی کے بل کی عدم ادائیگی پر مسترد کیے گئے، شیر افضل مروت

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پانی کے کنکشن کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔سپریم کورٹ کے باہر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہو رہی ہے تاہم اس سے اہم مقدمات سماعت کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود رہا نہیں کیا گیا، آر اوز اور ڈی آر اوز نے پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ریٹرننگ آفیسرز نے قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا، انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو غیر قانونی طور پر نااہل کیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے پانی کے کنکشن کے بلوں کی عدم ادائیگی پر نااہل کیا گیا، میں نے کبھی سرکاری پانی کا کنکشن نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نااہلیاں ایف آئی آرز پر ہوئی ہیں، پاکستان میں کس پر ایف آئی آرز نہیں ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ اغوا کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…