جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد و خشک رہے گا’محکمہ موسمیات

datetime 2  جنوری‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد و خشک رہے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد، خشک رہا، بعض علاقوں میں دھند چھائی رہی۔آئندہ 24گھنٹے کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، بدوملہی، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6جبکہ زیادہ سے زیادہ 13سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 96فیصد رہا، لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 243 رہی۔اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں ایئر کوالٹی انڈیکس سی سی آر پی آفس 292، فیز 8 ڈی ایچ اے 342، پولو گرائونڈ 317، فیز 8 ایوی گرین 258، یو ایس قونصلیٹ 346، سید فدا حسین روڈ 255 اور فاسٹ یونیورسٹی میں 234 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…