اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن کا الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جے یو آئی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، موسم وامن وامان کی وجہ سے دھاندلی کاراستہ کھلتا ہے، الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خا ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال قابل افسوس ہے، جمعیت علما اسلام اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، الیکشن ہونے چاہئیں لیکن الیکشن کا ماحول بھی دیا جائے، ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن کو ہماری الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر غور کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی کہتے ہیں کہ ان حالات کہ وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، موسم اور امن و امان کی وجہ سے دھاندلی کا راستہ کھلتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے جوانوں کو گمراہ کیا، پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نہیں دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے ہیں، ہم نے اپنے علاقے کی مٹی سے ترقی کا عہد کیا ہوا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…