ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی متاثر ، بارش کا کوئی امکان نہیں

datetime 1  جنوری‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع مین سردی کی شدت برقرار ہے ،خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ تک آ گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈکیا گیا ۔

لاہور میں موسم آئندہ ہفتے سرد اور خشک رہے گا،اور سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور شامل ہے، عالمی ائیر مانیٹرز کے مطابق شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈکس 234 ریکارڈتک پہنچ گیا ۔سردی کی شدت کی وجہ سے کاروباری مراکز میں خریداری کے رجحان میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ بازاروں میں مچھلی ، خشک میوہ جات ، سوپ ، یخنی کی فروخت بڑھ گئی ۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد ہے ۔ صوبے کے بالائی اضلاع چترال ، سوات ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، دیر اور کوہستان میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہو سکتا ہے ۔

پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ چترال میں منفی 3 اور دیر میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…