اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

datetime 1  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات درست ثابت ہونے پر کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں۔ پیر کو تحریری فیصلہ حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسر نظارت شاہ نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات درست ثابت ہونے پر کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید پر اراضی میں گھپلے، ڈیفالٹر، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کا الزام ثابت ہوا ہے۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ لہذا الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62 (9)(سی) کی خلاف ورزی کی گئی، حقائق کی روشنی میں امیدوار ایک درست نامزد امیدوار کے طور پر اہل نہیں ہے۔فیصلے کے مطابق شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی کے فارم-بی میں اپنے اثاثوں اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے، حلف نامے کے پیرا (U) کی تعمیل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے، امیدوار نے ریسٹ ہاس چارجز کی ادائیگی بھی نہیں کی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…