لاہور ( این این آئی) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122سے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ہفتہ کے روز ریٹرننگ افسر محمد اقبال نے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی دو بنیادوں پر مسترد کیے گئے جس میں سے پہلی وجہ یہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی کا تائید کنندہ حلقہ این اے 122کا رجسٹرڈ ووٹر نہیں۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سزا یافتہ ہونے کے باعث بھی ان کے کاغذات کو مسترد کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نصیر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔اعتراض میں کہا گیا کہ عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122سے نہیں ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نا اہل ہیں، ان اعتراضات کے باعث بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔